• news

کوئی ٹیم آسان نہ لے ‘ورلڈ کپ جیتنے آئے ہیں : مچل سٹارک 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ ٹیم کی گزشتہ خراب کارکردگی کی طرف توجہ نہ دی جائے ‘متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے آئے ہیں ۔ حریف ٹیمیں ہمیں آسان نہ لیں ‘کامیابی کیلئے منصوبہ بندی کرکے آئے ہیں ۔آسٹریلیا نے گزشتہ چوبیس میں سے سولہ ٹی ٹونٹی میچ ہارے ہیں ۔ سٹارک نے کہا کہ شکست سے مثبت نتائج لئے ہیں اور خامیوں پر قابو پایا ہے ۔ گزشتہ چار سال میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں نہیں اترے ۔ اب تمام کھلاڑی دستیاب ہیں ‘آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ امید ہے کہ تمام کھلاڑی اپنی کلاس دکھائیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے ۔ ہم نے ورلڈ کپ جیتنا ہے ا س کے سوا کچھ نہیں ۔ ہمارے پاس نوجوان کھلاڑی بھی ہیں اور تجربہ کار بھی ‘ہر جگہ پر مناسب طاقت موجود ہے ۔ ہمیں جنوبی افریقہ کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی ۔ جیت کو پورے ٹورنامنٹ میں جاری رکھنا ہوگا۔ اس میں کوئی راز نہیں کہ آسٹریلیا نے کوئی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ نہیں جیتا لیکن نظریں جیت پر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن