• news

وزیر ہونے کا پتہ چلنے پر امریکی پروٹوکول دینے پر تیار تھے: شہریار آفریدی


 پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ  وہ جب امریکا جاتے ہیں تو ان کے پیچھے سبز ہلالی پرچم کی طاقت ہوتی ہے۔ شہریار آفریدی نے بتایا کہ جب وہ امریکہ پہنچے تو افغانستان جانے پر ان کو  الگ کمرے میں لے جا کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی، لیکن پاکستان کے وفاقی وزیرکا پتہ چلنے پر وہ پروٹوکول دینے کو تیار ہوگئے۔ امریکی حکام نے کہاکہ آپ نے وزیر ہونے کا پہلے کیوں نہیں بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت فیک نیوز بناتا ہے اور  ہمارے اپنے بھی ساتھ مل جاتے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار آفریدی کو پیرس ایک تقریب کے دوران عوام کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ پیرس میں تقریب کے دوران پاکستانی کمیونٹی نے شہریار آفریدی سے سوال کیا کہ فرانس آئے ہیں تو اراکین پارلیمنٹ سے مل کر کشمیر کا مسئلہ کیوں نہیں اٹھاتے؟۔ سوال کے جواب میں شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ فرانس میں اراکین  پارلیمنٹ  سے ملاقات  کے  لیے  ایک  ماہ  پہلے  وقت  لینا  پڑتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن