• news

حکومت نے سوا تین سال کے عرصے میں ساتویں بار بجلی مہنگی کی

اسلام آباد(نا مہ نگار)موجودہ حکومت نے تقریبا سوا تین سال کے عرصے میں ساتویں بار بجلی مہنگی کی ہے ،نئے اضافے کے بعد موجودہ حکومت کے دور میں بجلی کی قیمتوں میں مجموعی اضافہ7 روپے48 پیسے فی یونٹ ہوگیا ہے ،نئے اضافے کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف سترہ روپے فی یونٹ ہو گیا ہے ،ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت اب تک بجلی پانچ روپے اسی پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرچکی ہے اور اب مزید بجلی ایک روپے اڑسٹھ پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی ہے ،نئے اضافے کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف سترہ روپے فی یونٹ سے زیادہ ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت بجلی بنیادی ٹیرف کی مد میں چھ بار پہلے ہی مہنگی کرچکی ہے اور عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا چھ سو ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا جاچکاہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے پہلی بار یکم جنوری2019کو بجلی ایک روپے27پیسے،دوسری بار یکم جولائی2019کو ایک روپے49پیسے،تیسری بار53پیسے اورچوتھی بار بجلی کی قیمت میں30پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیاہے ،اسی طرح پانچویں بار بجلی26پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی جبکہ چھٹی بار وفاقی حکومت نے اس سال فروری میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 95پیسے فی یونٹ بڑھایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن