شاہدرہ پولیس کا شہری پر بیہمانہ تشدد، انچارج انویسٹی گیشن، تشدد کرنے والا اہلکار معطل
لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس کی شہری پر بیہمانہ تشددکی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جس پر انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ اور تشدد کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرکو معطل کر دیا گیا۔ ویڈیو میں فقیر علی نامی اے ایس آئی کو شہری پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ شہری پولیس چیخ وپکار کرتے ہوئے پولیس اہلکار سے معافیاں مانگتا رہا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ جس پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال نے انچارج انوسٹی گیشن شاہدرہ اور ویڈیو میں تشدد کرتے نظر آنے والے اسسٹنٹ انسپکٹر امیر کو معطل کر دیا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے معطل ہونے والے دونوں ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی جاری کیا ہے۔