پی ڈی ایم لٹیروں کا ٹولہ ، مہنگائی سا بق حکمرانوں کا تحفہ: شاہ محمود
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا۔ تیس سال سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے قومی خزانہ لوٹا۔ پی ڈی ایم لٹیروں کا ٹولہ ہے کس منہ سے احتساب کی بات کرسکتا ہے۔ جو خود چور ہوں وہ کیسے احتساب کرسکتے ہیں۔ پی ڈی ایم چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔ یہ مہنگائی سابق حکمرانوں کا دیا ہوا تحفہ ہے۔ لوٹ مار کرنے والوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو احتساب ہونا چاہئے۔ غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے۔ شاہ محمود قریشی نے عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے پولیس لائن ملتان سمیت شہر میں مختلف تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا معاشرے میں انقلابی تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ ہم سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اسوہ حسنہ سے نوجوانوں کو روشناس کرائیں۔