• news

گوجرانوالہ: موبائل فون کے استعمال پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) موبائل فون استعمال کرنے پر بھائی نے جواں سال بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے اعوان چوک لیاقت کالونی میں بہن بھائی کا موبائل کے زیادہ استعمال پر جھگڑا رہتا تھا۔ والد محمد نذیر، گزشتہ روز اہل خانہ کی چھت پر تھے فائر کی آواز سنی، نیچے آئے تو دیکھا کہ عمیر پستول لئے گھر سے باہر بھاگ رہا تھا۔ کمرے میں تو بیٹی ثناء خون میں لت پت تھی۔ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال لے جایا جا رہا تھا وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس تھانہ باغبانپورہ نے باپ کی مدعیت میں بیٹے عمیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن