• news

لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے کور کمانڈر ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ کی کمانڈ سنبھال لی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ کور ہیڈکوارٹر کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے حوالے کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چینج آف کمانڈ کی منتقلی کی تقریب گوجرانوالہ کینٹ میں کور ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں اعلی آرمی افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے حوالے کی۔

ای پیپر-دی نیشن