سندھ ہائیکورٹ نے پولیو کے قطرے پلانے کیخلاف درخواست مسترد کردی
کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے پولیو کے قطرے پلانے کیخلاف درخواست مسترد کردی۔ پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں پولیو کے قطرے پلانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے موقف دیا کہ پولیو ویکسینیشن سے مزید بیماری پھل رہی ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ پوری دنیا میں ویکیسینیشن ہو رہی ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا پولیو فری ہو گئی ہے۔ دوران سماعت عدالت درخواست گزار پر برہم ہوگئی۔ رلعدالت نے ریمارکس دیئے جب آپکو قانونی معاملات کی آگاہی ہی نہیں تو کس طرح قانون پر بات کرسکتی ہیں؟ عدالت نے پولیو کے قطرے پلانے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواستگزار بسمہ نورین پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ