ہائیکورٹ: توہین عدالت درخواست پر لیسکو چیف سے 10 نومبر کو جواب طلب
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو چیف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر لیسکو چیف سے 10 نومبر کو جواب طلب کرلیا جسٹس جواد حسن نے فرحت منظور ،شبیر حسن ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے چیف لیسکو کو تین ہفتوں میں بجلی تاریں ہٹانے کا حکم دیا عدالتی حکم کے باوجود تاحال بجلی کی لٹکتی تاریں ہٹائی نہ گئیں بجلی کی لٹکتی تاریں انسانی جانوں کے لیے شدید نقصان دہ ہیں ۔