کاہنہ: ٹرک الٹنے سے فیروزپور روڈ چار گھنٹے بند رہا ، شہری خوار
کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ بجری کا بھرا ٹرک الٹنے سے فیروزپور روڈ چار گھنٹے بند رہا ۔ ٹریفک جام ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئی سکول کے بچے گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے ۔کاہنہ فیروزپور روڈ ریلو والی مسجد کے قریب بجری سے بھرا ہوا ٹرک ٹائر پھٹنے سے اچانک الٹ گیا ۔4 گھنٹے بعد کرین کی مدد سے ٹرک کو سڑک سے ہٹا کر فیروز پور روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔