• news

بد ترین مہنگائی کیخلاف عوام کیساتھ کھڑے ، مظاہرے کرنے پر جیالوں کو شاباش : بلاول 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پیپلزپارٹی ملک میں جاری بدترین مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے شہر شہر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے پر جیالوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آج شانگلہ، کوہاٹ اور چنیوٹ میں جیالوں کا احتجاج ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی ایک کڑی ہے۔ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپی  کے کے شہر شہر پی پی پی کا مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاج حکومت کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔ 15دن سے جاری مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کی منظم مہم دراصل عوام کے جذبات کی عکاس ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں جاری بدترین مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن