• news

سونا 2500 تولہ مہنگا ، ڈالر اوپن مارکیٹ میں 174.30 روپے کا 

لاہور‘ کراچی (کامرس رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 2500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کے اضافے سے 1781 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500 روپے اور 2144 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 122200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 104767 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے اضافے کے ساتھ 1470 روپے  ہوگئی۔ لاہور سے کامرس رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر مزید68 پیسے مہنگا ہو گیا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر173 روپے46 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی گزشتہ روز ڈالر کی قیمت فروخت میں80پیسے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت فروخت 174.30روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال میں جولائی سے 20 اکتوبر تک انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت میں 15.59روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن