• news

افغانستان میں بحران سے بچنے کیلئے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت: آرمی چیف 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندہ سٹیفانو پونٹیکورو نے بدھ کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن و استحکام اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کے معاملے میں عالمی سطح پر ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر نیٹو کے سینئر سول نمائندہ نے افغان صورتحال بشمول کامیاب انخلا آپریشن میں پاکستان کے کردار اور علاقائی استحکام کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے اور نیٹو ممالک کی طرف سے تمام دو طرفہ امور کے لئے باقاعدہ شمولیت کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن