• news

 'دم کرانے گیا تھا'، بلوچستان اسمبلی میں تاخیر سے آنیوالے رکن کا بیان

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔ اس دوران سات ارکان غیر حاضر رہے۔ بلوچستان اسمبلی کے  ارکان اکبر آسکانی، لیلیٰ ترین، بشرٰی رند، ماہ جبین شیران اور زینت شاہوانی اسمبلی نہ پہنچیں جب کہ لالہ عبدالرشید تاخیر سے ایوان آئے۔ لالہ عبدالرشید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ وہ دم کرانے گئے تھے۔ ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنما سردار  یار محمد رند بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن