• news

سیرت طیبہ کی روشنی میںمعاشرے کے تمام مسائل حل کئے جاسکتے ہیں:ثناء اسلم‘ مظہر علی


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر میڈم ثناء اسلم جنجوعہ اور اسسٹنٹ کمشنر مظہر علی نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، ہماری تمام ترمشکلات کا حل اسوۂ حسنہ کو اپنانے میں ہے، سیرت طیبہ کی روشنی میں معاشرے کے تمام تر مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ، مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ سیرت طیبہ کو مشعل راہ بنائیں تاکہ دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہو اور اسلام مخالف قوتوں کی حوصلہ شکنی ہو، اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اغیار کی روایات کو اپنانے کی بجائے ہمیں اپنے اسلاف کی تعلیمات و روایات کی طرف لوٹنا ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن