• news

 نبی کریم ؐکی آمدسے کفر اور جہالت کے اندھیرے ختم ہو گئے: اکرم چشتی


حافظ آباد(+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)چیئر مین فہم القران کونسل حافظ آباد پروفیسر علامہ محمد اکرم چشتی کی زیر صدارت میلاد کانفرنس جناح پبلک ہال میں منعقد کی گئی ۔پروفیسر محمد ایوب طاہر،عطا اللہ محمدی،علامہ عینین مدنی،سید ذیشان حیدر نقوی،حافظ قاسم گورائیہ اور علامہ اسامہ سیال نے خظاب کیا ۔پروفیسر علامہ محمد اکرم چشتی نے کہاکہ حضور نبی کریم ؐکی آمدسے کفر اور جہالت کے اندھیرے ختم ہو گئے آپؐ تمام انسانوں کے لیے رحمت بن کر آئے ۔آپ ؐ کی تعلیمات میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ،مقررین کا کہنا تھا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین کے زریعے نوجوان نسل کو نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی جا رہی ہے کیونکہ اس دنیا اور آخرت میں کامیابی قرآن و سنت پر عمل کرنے سے ہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن