عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے:عمردلبر ڈوگر
فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)سیاسی سماجی رہنما و چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار عمردلبر ڈوگر نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل اور فاروق آباد کی خوبصورتی کیلئے اپنے حاصل وسائل اور اختیارات کو بروئے کار لایا جائیگا اڑھائی سالوں کے ایڈمنسٹریٹر دور میں صفائی ستھرائی اور ترقیاتی عمل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ سے عوامی ذہنی کرب کا شکار ہوئے ہیں فاروق آباد کو ماڈل اور خوبصورت بنانے کیلئے نئی حکمت عملی سے کام کیا جائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے میونسپل کمیٹی فاروق آباد کاچارج سنبھالنے کے بعد سیٹھ افتخار احمد، رانا گل بہار خان ، ڈاکٹر ظفر،سی او جاوید چوہان ودیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے کیا اس موقع پر سردار عمر دلبر ڈوگر اور کونسلرز پر منوںپھولوںکی پتیاں نچھاور کرنے کے علاوہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔