پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے: ودود حسن ڈار
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار نے کہا ہے کہ سانحہ کار ساز پاکستان اور جمہوریت پر حملہ تھا جس میں محترمہ بے نظیر بھٹو زخمی ہوئیں اور سینکڑوں جیالوں نے جام شہادت نوش کیا.ہم آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ اپنے شہدا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں جمہوریت اور عوام کی بالادستی کے لئے کسی بھی خوف سے بالاتر ہو کر بھٹو ازم پر کاربند رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ہمارے شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور ملک میں حقیقی جمہوریت بحال ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں پیپلز پارٹی سٹی کی طرف سے جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ کی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب کا دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرشہید ہوئے والے کارکنوں اور جیالوں کی یاد میں شمع روشن کی گئیں۔ تقریب میں جوائنٹ سیکرٹری سٹی صابر باجوہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی تیمور ڈار ودیگر عہدیداروں کارکن بھی موجود تھے۔