عشق رسول ؐکے جذبے سے سرشار ہوکر ڈیوٹی سرانجام دی :طارق محمود مغل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس طارق محمود مغل نے عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں نکلنے والے جلوسوں کے روٹس اور شہر کے مختلف ناکوں کو چیک کیا اور سول ڈیفنس فورس کے جانبازوں کو مختلف امور پر ہدایات، کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شہریوں کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔عشق رسول ؐکے جذبے سے سرشار ہوکر ڈیوٹی سرانجام دی ۔ملک و قوم کی خدمت کے لئے خون کا آخری قطرہ بھی بہادیں گے۔پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں تنخواہ یا کسی لالچ کے بغیر سول ڈیفنس فورس کے جوان ملک بھر میں ڈیوٹی ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری دفاع خدمت خلق کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ موجودہ حالات میں پاکستان کے ہر شہری کو شہری دفاع کی تربیت سے بہرہ ور ہونا چاہئے۔