• news

ریلوے سٹیشن سے عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس نکالا گیا، ہزاروں افراد شریک

لاہور (خصوصی نامہ نگار،نیوز رپورٹر) ریلوے سٹیشن سے سب سے عیدمیلاد النبی ؐ کا مرکزی جلوس عقیدت و احترام سے نکالا گیا ۔جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی‘ شرکاء کی فضائی نگرانی بھی کی گئی ۔ جلوس کا افتتاح صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور بانی جلوس ملک پرویز ربانی نے مشترکہ طور پر کیا ۔ صدارت سینیٹراعجاز چوہدری نے کی ۔پرچم کشائی ممبر آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان صاحبزادہ الحاج مرید حسین قادری سلطان باہو نے کی ۔لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے امت مسلمہ جشن عیدمیلاالنبی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عشرہ شان رحمت للعالمین ؐمنانے سے نئی نسل کو اسلام کے سنہری اصولوں اور تعلیمات سے آگاہی حاصل ہوئی۔وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل پنجاب ناصر سلمان، پارٹی رہنماؤں، مرتضیٰ عاجز، وقاص منشائ، میاں وحید، کاشف کھوکھر کی طرف سے عیدمیلاد النبی ؐکے موقع پر منعقدہ محفل میلاد کی تقریبات اور ریلوے اسٹیشن پرعیدمیلاالنبی کے جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ نبی ؐ کی حیات طیبہ رہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعل را ہ ہے۔ حیات طیبہ تمام انسانوں کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے، آپؐکی تعلیمات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، یہ مہینہ ہمیں آقاؐسے محبت، بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے، امت مسلمہ متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن