• news

جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اوکاڑہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیمینار 

لاہور(نیوز رپورٹر) اوکاڑہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لائف سائنسز نے جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد کی زیر نگرانی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں صوبائی وزیر برائے جنگلی حیات اور ماہی پروری سید صمصام علی بخاری نے جنگلی حیات کے تحفظ میں درپیش مسائل اور چیلنجز پہ ایک خصوصی لیکچر دیا اور اس حوالے سے اپنی وزارت کے اقدامات پہ بھی روشنی ڈالی۔ سیمینار کے دیگر مقررین میں ممبر وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ بدر منیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈاکٹر زاہد اقبال شامل تھے۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کہا کہ شعبہ جنگلی حیات و ماہی پروری جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے قابل قدر اقدامات کر رہا ہے اور ہم اس شعبے کے ساتھ اشتراک کے خواہش مند ہیں تاکہ طلباء کو تحقیق کے بہترین مواقع فراہم کیے جا سکیں۔سید صمصام بخاری نے پانی کے ذخائر کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبی ذخائر ختم ہونے سے بہت سارے آبی جانور وں اور پرندوں کی نسلیں خطرے سے دو چار ہیں۔ اوکاڑہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ کئی طرح کے پرندوں کا مسکن ہوا کرتا تھا لیکن اب  درختوں کے بے جا کٹاو اور مساکن کے خاتمے سے وہ ناپید ہوتے جا رہے ہیں۔پروفیسر واجد نے اوکاڑہ یونیورسٹی میں ریشم کے کیڑوں

ای پیپر-دی نیشن