درجہ دوم آئل کی قیمت میں 20 روپے اضافہ، نرخ 355 روپے لٹر تک پہنچ گئے
لاہور (کامرس رپورٹر) درجہ دوم کے آئل کی قیمت گزشتہ روز 20 روپے اضافے کے بعد 355 روپے لیٹر تک پہنچ گئی۔ اضافے کے بعد درجہ دوم کے آئل کی 12 لیٹر کی پیٹی 240 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈیوٹیز اور سیلز ٹیکس میں کمی کر کے گھی اور آئل کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔