• news

ختم نبوت کا انکار کرنے والے کسی صورت مسلمان  نہیں:علامہ عارف اثری 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تعلیمات نبویؐ پر عمل کرکے ہی ریاست مدینہ جیسی برکات حاصل کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مرکزی جمعیت اہلحدیث حلقہ اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کے زیر اہتمام سیرت النبی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد عارف اثری سینئر نائب امیر مرکزیہ شہر نے کیاا نہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے حضور اکرم کو ساری کائنات او ر ہمیشہ کے لیے آخری رسول منتخب فرمایاحضور کی ختم نبوت کا انکار کرنے والے کسی صورت مسلمان  نہیں ہیں پاکستان کی بنیاد بھی کلمہ طیبہ ہے اور اسکا استحکام اسکے عملی نفاذ میں ہے حکومت  اور اداروں کو پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیئے مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے سنجیدگی سے عملی اقدامات کے کرنے سے ملک فلاحی ریاست بن سکتا ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ہمیشہ ملک کے ا من اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتی ر ہی ہے اور آئندہ بھی تیار ر ہے گی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  مولانا حافظ عثمان اسحاق نے کہا کہ مسلمان کو زندگی کے ہر لمحے نبی ؐ کے ساتھ محبت  اور الفت سے لبریز ہونا چاہیئے۔ جس لمحے مسلمان کے دل سے نبیؐ کی محبت ماند پڑے گی یاکم ہوگی یا وہ نبیؐ کی اطاعت فرمابرداری سے غافل ہوگا و ہ لمحات خیر اور برکت کے ذریعہ نہیں۔ اس موقع پر مولوی محمد شفیع انصاری،حافظ عبداللہ سبحانی،حافظ محمد اشرف ربانی،حافظ نوید انور نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن