• news

خاتم الانبیا ؐنے عالم انسانیت کی کایا پلٹ دی : عدنان اولیا 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)جمعیت اہلسنت کے صوبائی چیرمین پیر محمد عدنان اولیا نے کہا ہے کہ خاتم الانبیا ؐنے عالم انسانیت کی کایا پلٹ دی محسن انسانیتؐ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکالا اللہ کریم نے رسول اللہؐ کو رحمت بنا کر بھیجا انہوں نے کہا نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا رسول اللہ ؐ سے محبت کے تقاضے کے لیے ہمیں قرآن وسنت سے اپنا تعلق مضبوط کرنا ہوگا آپؐ کی تعلیمات اور نظام میں ہی ہماری فلاح ہے کسی سے تعلق اور محبت استوار کرنے کے لیے کسی ایک دن یا کسی ماہ کو مخصوص نہیں کیا جاسکتا بلکہ یہ تو مستقل احساسات ہیں جو رگوں میں دوڑتے رہتے ہیں رسول اللہؐ کا ارشاد ہے کہ میری امت کا ایک گروہ ایسا ضرور رہے گا جو حق پر ہو گا اور باطل پر بھاری رہے گا یہاں تک کہ عیسیٰ ا بن مریم آجائیں۔

ای پیپر-دی نیشن