• news

نبی اکرم ؐ کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں :توصیف سلیم 

نواںکوٹ(نامہ نگار)اصول پرست گروپ کے رہنما وممبرمیونسپل کمیٹی میاں توصیف سلیم نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے خود کو اسوہ رسول ؐکے تابع کرنا حب رسولؐ کا لازمی تقاضا ہے نبی کریم ؐ سے محبت کیلئے ضروری ہے کہ سچے اور پکے مسلمان بن جائیں اگر ہم اپنی زندگی سیرت طیبہ کے مطابق گزارتے ہیں تو یہی ہمارے لئے حقیقی نجات ہے ذات مصطفیؐ سے محبت کرنے کے بعد ان کی تعلیمات کو سمجھنا اور عمل کرنا انتہائی اہم ہے حضور نبی اکرم ؐ کی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا اور آخرت کیلئے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے تقریب سے خطاب کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن