حکمرانو ں نے عوام کی زندگیاں اجیرن کررکھی ہیں :حسن سردار
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)کے رہنما ویوسی وائس چیئرمین میجر(ر ) حسن سردار نے کہا ہے کہ حکمرانو ں نے عوام کی زندگیاں اجیرن کررکھی ہیں اور آئے روز مہنگائی میں اضافہ کر کے غریب عوام کو زندہ درگور کیا جارہا ہے ان نالائق حکمرانوں سے فوری نجات ضروری ہے حکمرانوں کی نالائقی کے باعث مہنگائی وبے روزگاری اور بدامنی میں اضافہ ہوا ہے، معیشت تباہ حال ہے، غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور حکمران اپنی ناکامیوں کو کامیابیوں سے تعبیر کررہے ہیں مہنگائی میں خاتمہ کی بجائے ساری کابینہ ہوشرباء مہنگائی کادفاع کرنے میں مصروف ہے۔