نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے:سیٹھ عبدالرب
کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دو جہانوں میں کامیاب و کامران ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف سٹی کے صدر سیٹھ عبدالرب عدنان نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ہر مسلمان نبی کریمؐ کی شان بیان کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بعض حلقوں کی جانب سے شر انگیز پراپیگنڈے کے بعد ہم پر لازم ہے کہ اپنی موجودہ او رآنے والی نسل کو بتایاجائے کہ ہم کس عظیم پیغمبر ؐ کے امتی ہیں۔ سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی کی محبت کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان نا مکمل ہے۔ آپ کی ولادت باسعادت پوری دنیا کے لئے رحمت کاباعث ہے۔