• news

خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی حق اور انصاف کی فتح ہے:ارشاد اللہ سندھو

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی حق سچ اور انصاف کی فتح ہے سید خورشید شاہ بے گناہ دو سال سے جیل میں قید تھے جو نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کی بد ترین انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے سید خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کی خوشی میں جیالوں میں مٹھائی تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ پارلیمنٹ میں ایک توانا آواز تھی انھوں نے ہمیشہ جرآت اور بہادری کے ساتھ اپوزیشن اور عوام کی نمائندگی کی اور نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کے خلاف آواز بلند کی ہم سید خورشید شاہ شاہ ایم این اے کی جرآت اور بہادری پر انھیں سلام پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن