• news

 ٹیکسوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے:سیلم مہر

قصور(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما وامیدوار قومی اسمبلی سلیم مہر ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مہنگائی کس دور میں نہیں ہوئی ہر دور میں ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے لیکن یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ہمارا جی ڈی پی بھی بڑھ رہا ہے ملکی معیشت قدر بہتر ہو رہی ہے ہماری ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں  نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بڑھنا کو ئی انوکھی بات نہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں بھی ہوا ہے عمران خان نے خود سے یہ فیصلہ نہیں کیا کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات ملکی پیداوار نہیں یہ ہمیں امپورٹ کرنا پڑتا ہے ابھی بھی ٹیکسسز وغیرہ میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے ورنہ قیمتیں اور زیادہ ہو جاتی ملکی خزانہ خالی کرنے اور منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ملک کا ایسا حال کیا ہے آج جو ملک میں مہنگائی نظر آ رہی ہے یہ سب ان کے کیے دھرے کا نتیجہ ہے ہم تو آج بھی عوام کی خدمت کر رہے ہیں احساس کفالت کے زریعے عوام کی خدمت کر رہے ہیں ماڈل بازاروں میں سستے بازار عوامی خدمات کے لیے ہی ہیں آٹے میں لوگوں کوسبسڈی دی جارہی ہے چینی کی قیمتوں کو بھی کسی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن