ملتان میں عشرہ رحمت للعالمینؐ کی تقریبات
ایک مشہور کہاوت ہے کہ ’’پورے سمندر کا پانی مل کر بھی ایک کشتی کو نہیں ڈبو سکتا، جب تک کہ وہ اس کے اندر داخل نا ہو جائے، ویسے ہی پوری دنیا کی برائی بھی کسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ، جب تک کہ وہ اس میں داخل نا ہو جائے‘‘۔ہم جو بچپن سے کتابوں میں اوائل اسلام کی باب اپنی کتابوں میں پڑھتے رہے ، کہ اسلام کا موجودہ مرکز عرب تب دنیا بھر کی برائیوں کا مرکز ہوا کرتا تھا۔ بلاشبہ نبی پاک ﷺ کی آمد تمام دنیا کے انسانوں کے لئے باعث رحمت تھی اور اسی لئے آپ کو رحمت للعالمین بنا کر بھیجا گیا، آپ کا اسوہ حسنہ اور آپ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے روشن مینارہ ہیں۔
معاشرہ اس حد تک بگڑ چکا ہے کہ اب اس کو دوبارہ سے چودہ سو سال پرانی سرجری کی ضرورت ہے ، اور اس کو نظر میں رکھتے ہوئے گزشتہ سال حکومت پاکستان نے ایک احسن قدم اُٹھایا اور ربیع الاول کے پرمسرت موقع پرپورے ملک میں ہفتہ شانِ رحمت للعالمین منانے کو اعلان کیا جو اس سال عشرہ شان رحمت للعالمین میں بدل گیا ۔ اس ہفتے کو منانے کا بنیادی مقصد صرف اور صرف حضرت محمد ﷺ کے اسوہ کے پہلو کو اُجاگر کرنا ہے اور اپنی نئی نسل کو دین کے ساتھ جوڑنا ہے، اس سلسلے میں پاکستان کے طول و عرض میں خصوصی محافلِ نعت، سیمینار ، مقابلہ قرآت، تقریری مقابلے اور بیشمار پروگرامز کا انعقاد حکومتی سرپرستی میں کیا گیا۔ پہلی دفعہ ہے کہ بچے اپنے والدین سے پوچھ رہے ہیں کہ ایسا کیوں کیا جا رہے ؟تو یہ وہ اصل اساس ہے جو ہمیں اپنی نئی نسل کو فراہم کرنا ہے۔
اس عظیم مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے وزیراعظم پاکستان، وزراء اعلیٰ، وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت تمام سرکاری اداروں نے اپنا اپنا حصہ ڈالا اور اس کو کامیاب کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی، کیونکہ یہ صرف ایک سرکاری حکم بجا لانے سے بڑھ کر ایک مسلمان ہونے کے ناطے ایک مذہبی فریضہ بھی ہے اور دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کو سنوارنے کا ایک راستہ بھی۔ اسی سلسلے میں ملتان ڈویژن میں بھی اس موقع کی مناسبت سے بہت سارے پروگرام منعقد کئے گئے، جس میں نعت اور قرآت کے مقابلے، سیرت ِ نبویﷺ کی حوالے سے خصوصی پروگرام، نعتیہ مشاعرے، میلاد مبار ک اور دیگر بہت ساری محافل کا انعقاد کیا گیا۔ ان تمام پروگراموں کی سرپرستی کمشنر ملتان جناب ڈاکٹر ارشاد احمد نے خود کی اور پورا دن جہاں وہ دیگر انتظامی معاملات کو دیکھ رہے تھے کبھی سبزی منڈی میں قیمتوں کا جائزہ تو کبھی علاقے میں جارے ترقیاتی منصبوں سے متعلق میٹنگز اور نگرانی، ان کے ساتھ ساتھ وہ عشرہ رحمت للعالمین کے سلسلے میں منعد ہونے والے تمام پروگراموں میں خود شرکت کر رہے تھے، اور اس سب میں ان کا بھرپور ساتھ دیا انہی کے معاون ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے بھی دیا اور صبح سے رات گئے تک اپنی انتظامی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان خصوصی تقریبات کو بھی گرمی بخشی۔
انہیں کی خصوصی ہدایات پر محکمہ تعلیم نے ڈویژن بھر کے تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیوسٹیوں میں خصوصی پروگرام کئے۔ اس بار ایک خصوصی پروگرام ملتان کی سینٹرل جیل میں بھی منعقد کیا گیا، جس میں جیل میں موجود قیدیوں نے قرآت او ر نعتوںکے ذریعے خاضرین کے دلوں کو گرمایا۔ان کے ساتھ ساتھ ملتان میںموجود محکمہ اطلاعات و ثقافت کے عملے نے بھی بھرپور حصہ ڈالا، جس میں سجاد جہانیاں (ڈائیریکٹر پبلک ریلشنز ملتان) اور ان کی ٹیم نے دن رات کام کیااور ڈویژن میں ہونے والے تمام پروگراموں کے بارے میں عوام کو آگاہی پیش کرنے میں خوب دلجمعی سے کام کیا، اس میں خصوصی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ ارم سلیمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم یوسف ہر جگہ نظر آئے اور انہیں سب کی کوششوں سے ملتان میں خصوصی طور پر ایک سیرت کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا ، جس میں ملتان شہر سے تعلق رکھنے والی صحافتی برادری نے شرکت کی اور بلاشبہ حکومتی اقدامات کو بہتر طور پر اُجاگر کرنے کے لئے صحافتی برادری کا تعاون بھی لازمً درکار ہے اور یہ اسی سلسلے کی ایک کاوش تھی۔اس کے ساتھ ساتھ ایف ایم پنجاب رنگ ملتان نے بھی عشرہ رحمت للعالمین کے حوالے سے خصوصی نشریات پیش کیں، جس میں عوام کو خوبصورت نعتیں اور عارفانہ کلام سنائے گئے۔ اس سلسلے میںسکول ، کالج اور یونیورسٹی کے طالب علموں نے خصوصی نعتیں ریکارڈ کرائیں، سیرتِ نبوی کے حوالے سے خصوصی لیکچر ریکارڈ کر کے چلائے گئے۔اس کام کو سر انجام دینے میں راقم کا ساتھ پروڈیوسر محمد عقیل طاہر، محمد سجاد، امثل شاہ، انجینئر عثمان یوسف، کیمرہ مین تیمور احسن ، محمد ذیشان اور کاظم حسن نے دیا۔