• news

 اقتدار اللہ کی نعمت ‘ حکمران عوام کیلئے سہولیات پیدا کریں:خالق عزیز 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا ہے کہ اقتدار اللہ کی نعمت ہے حکمران اس کی قدر کریں اور عوام کیلئے سہولت پیدا کریں جو حکمران عوام کی تکلیف دور نہیں کرنے وہ جنت کی خوشبو نہیں سنگھ سکیں گے ریاست مدینہ کا نام لیکر ریاست مدینہ کیخلاف قوانین بنائے جارہے ہیں جو قابل قبول نہیں ، اپنے ایک بیان میں چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی حرمت اور منصب ختم نبوت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تحفظ ناموس رسالت و تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم آج بھی عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کا انسانی حقوق سے کوئی تعلق نہیں یہ جرم ہے اور مجرموں کے خلاف بین الاقوامی قوانین بننے چاہئیں توہین رسالت کا سلسلہ رکنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن