حکومتی ترجمان اپوزیشن جماعتوں کیخلاف بیان بازی کی بجائے کارکردگی کا جواب دیں:نعمان شہزاد
جوئیانوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک نعمان شہزاد ڈوگر آف موجوکی ملیاں نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان اپوزیشن جماعتوں کے خلاف بیان بازی کی بجائے حکومتی کارکردگی کا جواب دیں عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور حکمران عوام کو سیاسی بیان بازی میں الجھانے اور سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوششیں کررہے ہیں ، نواز لیگ کا دور اقتدار ایک کھلی کتاب ہے جس سے حکمران طرز حکمرانی سیکھیں اور عوامی خدمت کی طرف توجہ دیں ، سیاست میں رواداری ختم کر کے پی ٹی آئی نے جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ ایسابدترین عمل انجام دیا ہے جسے قوم کبھی معاف نہیں کریگی۔