پروموشن کیلئے ہونیوالا پرچہ آئوٹ کورس تھا:وکیل بیت المال متاثرہ ملازمین
لاہور(خصوصی نامہ نگار) بیت المال پنجاب کے سپروائزر کی پروموشن کیلئے حال ہی میں ہونیوالے محکمانہ امتحان کو آئوٹ آف کورس قرار دیتے ہوئے متاثرہ ملازمین کے وکیل جام جمیل اختر ایڈوکیٹ نے کہا کہ پروموشن کیلئے ہونیوالا امتحانی پرچہ ٓاوٹ آف کورس تھا جو ملازمین سے سرا سر نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی طے تھی کہ امتحان وہی سپروائزر دے سکتا ہے جو 10 سال یا زیادہ عرصہ اس عہدہ پر کام کر چکاہے مگر کمرہ امتحان میں میرٹ کیخلاف ان لوگوں نے بھی امتحان میں حصہ لیا جن کا کنٹریکٹ بھی مکمل نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب، وزیراعظم اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس امتحان اور اس کے رزلٹ کو فوری طور پر کینسل کرکے دوبارہ امتحان کا شیڈول جاری کیا جائے اور کسی ایماندار افسر کو امتحانی مرکز پر مرکوز کیا جائے اور جو سپروائزر 10/12 سالوں سے ڈیوٹیاں دے رہے ہیں انہی فوری طور پر پرموٹ کیا جائے۔