محی الدین احمد وانی قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قائم مقام ڈی جی تعینات
اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ایڈیشنل سیکرٹری محی الدین احمد وانی کو قومی رحمت العالمین اتھارٹی کا قائمقام ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے، وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق محی الدین وانی کو اضافی چارج تین ماہ کے لئے دیا گیا ہے۔