• news

 آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ‘ خورشید شاہ کی ضمانت کا مختصر حکمنامہ جاری 

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کا مختصر حکمنامہ جاری کردیا ہے ایک صفحہ پر مشتمل مختصر فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کے میرٹس پر خورشید شاہ کو ضمانت دی جاتی ہے،جس کے کیلئے خورشید شاہ ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں،تاہم خورشید شاہ کا نام ای سی ایل پر رہے گا،اورٹرائل کورٹ ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ کرے گی،کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن