اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام یوسف رضا گیلانی 10 نومبر کو طلب
اسلام آباد (آئی ا ین پی ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو یونیورسل سروسز فنڈز میں خردبرد کرپشن ریفرنس میں 10 نومبر کو طلب کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق وزیراعظم کے نوٹس جاری کئے، جس کے مطابق یوسف رضا گیلانی 10 نومبر کو احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوں۔ یوسف رضا گیلانی پر یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے۔ نیب نے ملزمان کیخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔