اقوام عالم کو کشمیری عوام کی تحریک حریت کو سپورٹ کرنا ہوگا : عرفان کھوکھر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) ایف ایف او سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنی آزادی کی جس تحریک کو زندہ رکھا ہے اس کا ثمر ملنے کا وقت قریب ہے بھارت اب زیادہ دیر تک کشمیریوں کو دبا کر اپنے زیر تسلط رکھ نہیں سکتا، اقوام عالم کو کشمیری عوام کی تحریک حریت کو سپورٹ کرنا ہو گا خصوصاً انسانی حقوق کے عالمی ادارے اس سلسلہ میں بھرپور کردار ادا کر کے عوام دوستی اور انصاف پسندی کا ثبوت دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔