حکومت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی : صباحت الطاف
کھاریانوالہ(نامہ نگار) ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری صباحت الطاف چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد سے پاکستان کی سیاست کر رخ تبدیل ہو کر مفاد پرستی کی سیاست کی بجائے عملی عوامی خدمت کی طرف ہوا ہے روائتی سیاسی جماعتیں اپنی ساکھ کھو چکی ہیں عوام ان پر دوبار اعتماد کرنے کو تیار نہیں حکومت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی پی ٹی آئی کی جدوجہد عوامی خدمت اور ملکی ترقی و استحکام کے گرد گھومتی ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج قوم کا بچہ بچہ پی پی پی‘ ن لیگ اور دیگر حریف پارٹیوں کے چہروں سے اٹھنے والے نقابوں کے بعد ان کے اصل چہروں کو دیکھ چکا ہے۔