حکومت ہر سطح پر عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے: میاں تیمور خالد
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں تیمور خالد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق شہریوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی وفاقی وتمام صوبائی حکومتیں تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں، حکومت علاقائی تعمیر وترقی اور عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ عام آدمی کا معیار زندگی مزید بہتر ہو سکے، اپنے ایک بیان میں میاں تیمور خالد نے کہا کہ ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن کے عمل اور ڈینگی تدارک سرگرمیوں کو حکومت کی طرف سے مزید تیز کیا جارہا ہے تا کہ شہریوں کو ان موذی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے، حکومت ہر سطح پر عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل اولین حکومتی ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان قوم کے حقیقی مسیحا ثابت ہوئے ہیں جو عام آدمی کی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں۔