حکومت ملکی استحکام وترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے: افضال حیدر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں نہ صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہیں بلکہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں ان کا ایجنڈا اقتدار حاصل کرنا اور اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے ان کا واویلہ ذاتی مقاصد کی تکمیل کی ناکام کوشش ہے ، تحریک انصاف کی حکومت ملکی استحکام وترقی کیلئے ہر سطح پر مربوط اقدامات اٹھا رہی ہے اقتدار کے حریص اپوزیشن جماعتوں کے کرپٹ رہنما اپنے حکومت مخالف عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے موجودہ ملکی صورت حال میں اپوزیشن منفی کردار ادا کر کے عوام کی نظروں میں مزید گر رہی ہے، اپنے ایک بیان میں میاں افضال حیدر نے کہا کہ مفاد پرست سیاستدانوں سے حکومت کو ہرگز کوئی خطرہ نہیں ، موثر پالیسیوں کے ثمرات عوام تک منتقل ہورہے ہیں حکومت کو ملنے والی کامیابیوں سے اپوزیشن کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا ہے حکومت مخالف سازشیں کرنے والے نا کام ہوں گے۔ انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں نہ صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہیں ۔