موثر حکمت عملی نہ ہونے کے باعث گیس کی قلت بڑھ چکی :منور اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر و ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ عوام حکومت کو اصلاح و احوال کی اپیلیں کر کے تھک گئے ہیں مگر کہیں کوئی شنوائی نہیں ہوئی‘ حکومت سے امپورٹ کنٹرول نہیں ہو رہی‘ ایل این جی گیس کی ادائیگی کی صورت میں کروڑوں ڈالر باہر منتقل ہو چکے ہیں موثر حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے گیس کی قلت پہلے سے بھی بڑھ چکی ہے معیشت تباہ حال ہے او ر غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ، لوگوں کی قوت خرید ختم ہونے کی وجہ سے چھوٹے تاجروں کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے۔