مہنگائی کے خلاف کل پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے:شازیہ فرید
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکر ٹری شازیہ فرید نے کہا کہ حکومت کی جانب سے منہ زور مہنگائی کے خلاف کل 24 اکتوبر بروز اتوارپریس کلب ماڈل ٹائون کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا عوام نا اہل ٹولے کو گھر بھیجنے کے لئے مسلم لیگ ن کے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں اور کوئی شہری اس دن گھر نہ بیٹھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن ضلع و سٹی کی تمام تنظیمیں علماء و مشائخ ، یوتھ، لیبر، تاجر ، اقلیتی، خواتین اور لائیرز ونگ کے راہنما اور کارکن مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے خلاف پارٹی قیادت کی ہدایت پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کریں گے عوام ایک ایک کلو آٹا خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور مہنگائی سے بلبلا رہے ہیں انہیں ن لیگ کی عملی جدوجہد میں حصہ لے کر موجودہ ظالم اور نا اہل ٹولے کو گھر بھیجنا ہو گا ۔