بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے : چوہدری طاہر مجید
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے پاکستانی حکومت نے ہمیشہ دوستی اورامن کا پیغام دیا مگر بھارت نے جواب میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مزید سفاکی کا نشانہ بنایا جو قابل برداشت نہیں ہم ہر فورم پر کشمیر کی بات کرتے رہیں گے اور اسے آزاد کروا کر دم لیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری طاہر مجید نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت اورایل او سی کی آئے روز خلاف ورزی کرکے بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے ۔