• news

معیشت تباہ ‘ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں: پیر اشرف رسول

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نالائقی کے باعث مہنگائی وبے روزگاری اور بدامنی میں اضافہ ہوا ہے، معیشت تباہ حال ہے، غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور حکمران اپنی ناکامیوں کو کامیابیوں سے تعبیر کررہے ہیں مہنگائی میں خاتمہ کی بجائے ساری کابینہ ہوشرباء مہنگائی کادفاع کرنے میں مصروف ہے انہیں اپنی نالائقی اور عوام دشمن اقدامات پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے، اپنے ایک بیان میں پیر اشرف رسول نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت چاہتی ہے جمہوری ادارے مضبوط ہوں اور تمام حکومتیں پانچ سال پورے کرے یہی ہماری سوچ اور پالیسی ہے مگر موجودہ حکمرانوں نے اپنے طرز حکمرانی سے عوام کا سانس لینا بھی مشکل بنادیا ہے اگر آج منصفانہ و غیر جانبدارانہ الیکشن ہوتے ہیں تو مسلم لیگ (ن) مرکز اور صوبوں میں کلین سویپ کرے گی، حکمرانو ں نے عوام کی زندگیاں اجیرن کررکھی ہیں اور آئے روز مہنگائی میں اضافہ کرکے غریب عوام کو زندہ درگور کیا جارہا ہے ان نالائق حکمرانوں سے فوری نجات ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن