• news

ہمارا طرزِ معاشرت اخلاقیات اور دینی اقدار سے عاری ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اکثریت کا طرزِ معاشرت اخلاقیات اور دینی اقدار سے بالکل عاری ہوتا جا رہا ہے اور حلال و حرام ، جائز و ناجائز کی تمیز رکھے بغیر بعض اوقات ہم وہ کچھ کر جاتے ہیں کہ انسانیت بھی چیخ اٹھتی ہے۔ جھوٹ ، فریب ، دھوکہ دہی ، وعدہ خلافی ، لوٹ مار ،ملاوٹ ، حرام گوشت کی فروخت یہ سب کچھ ہم مسلمان ہو کر رہے ہیں۔ ہمیں آخری نبی کی امت ہونے کے ناطے دوسرے مذاہب کے لیے مثال بننا تھا اور دنیا کو لیڈ کرنا تھا۔ لیکن دنیاوی چکا چوند اور دولت کے حصول کیلئے سب کچھ چھوڑ چکے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم دنیا کی بہترین قوم اور اللہ کی پسندیدہ قوم ہیں اور جنت ہمارے لیے بنی ہے۔ امت میں نبی پاک سے محبت کا جذبہ تو بے شک موجود ہے لیکن اس کا رخ درست سمت میں موڑنے کی ضرورت ہے خود کو آپ کے اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنے اور احکامات کی بجا آوری وقت کا تقاضا ہے۔ اپنے اندر جھانک کر اصلاح کا معاملہ کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن