• news

ن لیگ کا جعلی سرکس شو ناکام  ثابت ہو ا: ملک امانت علی 

لاہور( نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ ن لیگ کا لاہور میں جعلی سرکس شو بْری طرح ناکام ثابت ہوا، ن لیگ کے حواری مہنگائی کی آڑ میں اپنی چوری کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں، گھٹیا سیاست ن لیگ کا وطیرہ ہے، عوام ان انٹرنیشنل بھگوڑے نوازشریف کے حواریوں کے سیاہ کرتوتوں سے اچھی طرح واقف ہیں، ملک میں موجودہ بحرانوں کی ذمہ دارسابقہ حکومتیں ہیں، تحریک انصاف کی حکومت موجودہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کا ر لارہی ہے، حکومت غریب عوام کو جلدآٹا، گھی، دالوں، چینی سمیت دیگر اشیاء پر سبسڈی دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن