بابر اعظم ، کین ولیم سن‘ کوہلی کیخلاف رنز روکنا بہت مشکل لگا: راشد خان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )افغانستان کے معروف لیگ سپنر راشد خان نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن اور بھارت کے ویرات کوہلی کو خطرناک بیٹر قرار دیدیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ان تینوں بیٹرز کیخلاف بائولنگ کرتے ہوئے رنز روکنا بہت مشکل لگا، انہیں بہت دیکھ بھال کر بائولنگ کرنا پڑتی ہے۔ یہ رنز بنانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ دو قسم کے بیٹر ہوتے ہیں، ایک وہ جو گیپ میں کھیل کر رنز بنانے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ دوسرے وہ ہیں جو ہر گیند پر چھکا لگانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔گیپ میں رنز بنانے والوں کو روکنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا۔ راشد نے پاور ہٹر کے طورپر کرس گیل، آندرے رسل، کیرن پولارڈ اور پانڈیا کا نام لیا۔