• news

اردگان امریکہ سمیت10بڑے ملکوں کے سفیروں کو نا پسندیدہ قرار دینے کا حکم

استنبول (نوائے وقت رپورٹ) ترک صدر طیب اردگان نے وزارت خارجہ کو 10 ممالک کے سفراء کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا حکم دیدیا۔ امریکہ‘ جرمنی‘ فرانس‘ کینیڈا‘ ڈنمارک‘ نیوزی لینڈ‘ ناروے‘ سویڈن اور فن لینڈ کے سفیر شامل ہیں۔ مغربی ممالک کے سفرا نے قید سماجی کارکن عثمان کوالا کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا عثمان کوالا ترکی میں بغاوت کا حصہ رہنے کے الزام میں چار سال سے قید ہیں۔ ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے پر سفیروں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ اردگان نے مطالبہ کیا امریکہ کو ہمارا پیسہ واپس کرنا ہوگا‘ ہم کسی اور طرح لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن