جڑانوالہ:2 ماہ قبل اغوا ہونے والا بچہ زیادتی کے بعد قتل، نعش جانور کھا گئے
بچیانہ، جڑانوالہ ( نمائندہ نوائے وقت) جڑانوالہ میں 2 ماہ قبل اغوا 12 سالہ افتخار کو زیادتی کے بعد قتل کر کے کھیتوں میں پھینک دیا گیا جہاں نعش کو جانور کھا گئے۔ 2 ماہ بعد والدین کو اپنے بیٹے کی ہڈیاں موصول ہوئی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزموں کا تعلق 240 گ ب سے ہے۔ ملزمان کھیتوں میں لیجا کر جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ہڈیوں کے پاس پھٹے کپڑوں سے والد نے اپنے لخت جگر کی نعش کی شناخت کی۔ بچے کے والد شہباز نے دو ماہ قبل تھانہ سٹی میں اپنے بچے کے اغواء کی درخواست دی تھی جس پر پولیس پارٹی نے مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔ ملزمان حسنین، احمد سلطان، حیدر علی وغیرہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملکر افتخارکو زیادتی کے بعد قتل کرکے کھیتوں میں پھینک دیاتھا۔ آر پی او نے سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔