• news

والٹن روڈ،گھر میں آتشزدگی،بہن بھائی زندہ جل گئے،3زخمی


لاہور (نمائندہ خصوصی) فیکٹری ایریا کے علاقے میں گھر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے آفیسرکالونی والٹن روڈ پر اویس نامی شہری کے گھر الیکٹرک ویل چیئر کی بیڑی اوور چارجنگ کے باعث زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں کمرے میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ   نے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم آگ کی لپیٹ میں آکر گھر میں موجود 40سالہ معذور خاتون ثنا ایوب اور اس کا بھائی 42سالہ اویس محمد ایوب موقع پردم توڑ گئے۔ ادریس، مدثر اور مزمل آتشزدگی سے جھلس کر زخمی ہو گئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں گھر میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن